نوازشریف کا قریبی ساتھی سالوں تک دو بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ مئی 11:59

نوازشریف کا قریبی ساتھی سالوں تک دو بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نے بتایا کہ سرگودھا میں ن لیگ کا متحرک کارکن خواتین کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ پنجاب کا جنرل سیکرٹری طارق گجر اپنی ملازمہ سے مبینہ طور پردھندا کروانے لگا۔ چار سال سے ذہنی اور جسمانی تشدد کا شکار لڑکیاں بھی سامنے آ گئیں۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس گناﺅنے فعل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے لیکن جنرل سیکرٹری طارق گجر اپنی اہلیہ کے ہمراہ مفرور ہے ۔دو بہنوں نے بتایا کہ ہمیں اسلام آباد لے جا کر جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا ،اور کہیں جانے بھی نہیں دیا جاتا تھا ۔

(جاری ہے)

ملزمان پیسے ہمارے گھر بھجوا دیتے تھے لیکن ایک دن ہم وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اور گھر پہنچ کر اہل خانہ کو تمام داستان سنائی ۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے متاثرہ بچیوں کی روداد سن کرایس ایچ او کو فوری مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی، لیگی کارکن تاحال مفرور ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مذکورہ لیگی کارکن ن لیگی رہنماﺅں کا کافی قریبی سمجھا جاتا ہے اور اس کی سابق وزیرا عظم نواز شریف کے ساتھ تصاویر بھی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ معاملہ آنے کے بعد صارفین نے کہا کہ جس جماعت کے رہنما اور عہدیداران خواتین سے متعلق نازیبا زبان کا استعمال کرتے ہیں ، ان کے کارکنوں سے ایسی ہی اُمید رکھی جا سکتی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ایسے کارکنان کو گرفتارکرنے اور عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسے لوگوں کو سخت سزا دے کر ایک مثال قائم کی جانی چاہئیے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے کی جسارت نہ کرسکے۔