باجوڑ ‘ طلبہ اور نوجوانوں کیلئے علمی مجلس مرکز کا افتتاح

بدھ 9 مئی 2018 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) باجوڑ ایجنسی خار میں طلباء ونوجوانوں کیلئے علمی مجلس مرکز کا افتتاح کردیاگیا مرکز میں طلبہ کیلئے ہفتہ وار علمی مجالس کا انعقاد کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ وار علمی مجلس میں پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر محمد حنیف معین لیکچر دیں گے جس کے بعد شرکاء کیلئے دوسری نشست سوالات وجواب کی ہوگی۔ اس حوالے سے اسٹڈی سرکل کے منتظم اور سیاست کے طالب علم عبدالواحد نے میڈیا کو بتایاکہ علاقے کے علم دوست طلبہ کیلئے ایسی مجلس کا انعقاد نہایت ضروری تھا اس کیلئے ہم نے طویل جدوجہد کی اور بلاآخر ہم اس کے قیام میں کامیاب ہوگئے‘ انشاء الله اس سے علاقے کے علم دوست افرادکو بہت فائدء ہوگا۔

متعلقہ عنوان :