شرینگل یونیورسٹی کے زیر اہتمام تھیلیسیمیابار ے آگاہی واک

بدھ مئی 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے شعبہ فارمیسی کے زیر اہتمام عالمی تھیلی سیمیا ڈے کے مناسبت سے آگاہی واک اور تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں فیکلٹی اور انتظامی افسران کے علاوہ طلباء وطالبات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی‘ جامعہ کے رجسٹرار بادشاہ حسین ‘ڈاکٹر حامد آفریدی ‘ ڈاکٹر شجاعت احمد‘ ڈاکٹر آصف ‘ڈاکٹر انور الحق اور دیگر مقررین نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام مین اس جان لیوامرض کے بارے میں شعور پیدا کرنے کیلئے بھرپور کرداراداکریں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حامد آفریدی نے کہاکہ یونیورسٹی میں فاطمید فائونڈیشن کی جانب سے بلڈ کیمپ لگایاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :