پاکستان پوسٹل اکیڈمی کے وفد کادورہ فارسٹ انسٹیٹیوٹ

بدھ مئی 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) پاکستان پوسٹل اکیڈمی میں پوسٹل ٹیکنالوجی ان چینجنگ ارا کورس کے غیر ملکی شرکاء نے پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور کا مطالعاتی دورہ کیا‘ شرکاء کو پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ میں ڈائریکٹر جنرل حکیم شاہ نے خوش آمدید کہااور انسٹیٹیوٹ کے اغراض ومقاصد بیان کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے‘ شرکاء نے پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ کی لیبارٹری اورمیوزیم کا بھی دورہ کیااور اس میں بہت دلچسپی کاظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :