ایران کے جوہری سمجھوتے سے امریکی علیحدگی پر روس کی مذمت

بدھ 9 مئی 2018 12:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے سے علیحدگی کے اعلان پر روس نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے قائم مقام سفیر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے ایران کے جوہری معاہدے سے علیحدگی حیران کن نہیں مگر انہیں یہ اعلان سن کر بہت مایوسی ہوئی ہے۔