سکالر ملک عتیق الله نے زرعی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرلی

بدھ 9 مئی 2018 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) زرعی یونیورسٹی پشاور کے سکالر ملک عتیق الله خان نے پروفیسر ڈاکٹر فدا محمدکی زیر نگرانی پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینٹکس میں پی ایچ ڈی کرلی۔

(جاری ہے)

ان کے تھیسز کی جانچ امریکہ اور جرمنی کے ماہرین سے کرائی گئی۔ گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی میں منعقدہ امتحانی نشست میں سکالر نے اپنی تحقیق کا دفاع کیا۔ انہوں نے گندم کی پیداواری صلاحیت پر ماحولیاتی عوامل کے اثرات کے بارے میں بھی تحقیق کی۔

متعلقہ عنوان :