بنگلہ دیش، روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں میں بیماریاں کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

بدھ 9 مئی 2018 12:00

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں میانمر کے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں میں کالرا اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے جس کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ایمرجنسی آپریشنز ڈاکٹر رچرڈ برینین نے صحافیوں کو بتایا کہ بنگلہ دیش میں زیادہ تر روہنگیا پناہ گزین ایسے کیمپوں میں رہ رہے ہیں جہاں گنجائش سے زیادہ پناہ گزینوں کی رہائش ہے اور وہاں پر سفائی ستھرائی کا نظام خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ کو فنڈز کی کمی کا مسئلہ بھی درپیش ہے تاہم اس کے باوجود بیماریوں کو روک تھام کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ بنگلہ دیش کو گزشتہ سال اگست میں روہنگیا پناہ گزینوں کے بحران سے دوچار ہونا پڑا تھا جب میانمر کی ریاست راکھین میں مسلم اکثریتی روہنگیا باشندوں نے فوجی کارروائی شروع ہونے کو بعد بنگلہ دیش کا رخ کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

اس وقت 6 لاکھ 70 ہزار روہنگیا باشندوں نے بنگلہ دیش میں پناہ لی تھی۔ ڈاکٹر رچرڈ برینین کا کہنا ہے روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد اب 9 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو کوکس بازار کے ایک درجن پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپوں میں بیماریوں کے باوجود پناہ گزینوں کے مرنے کی شرح کم ہے۔

متعلقہ عنوان :