نیویارک کرسٹی آکشن میں پکاسو ،کلاڈ مونٹ اور متیسی کے فن پاروں کی ریکارڈ قیمت پر نیلامی،پکاسو کا ماسٹر پیس115 ملین ڈالر میں نیلام

بدھ مئی 12:27

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) نیویارک کی انٹرنیشنل نیلامی میں معروف فرانسیسی مصور کلاڈ مونٹ کا واٹر لیلیز سیریز کا فن پارہ بعنوان’’نمفیس ان فلیوور‘‘نے 84.69 ملین ڈالر مین نیلام ہو کر پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔اس سے قبل 2016 میں کلاڈ مونٹ کی معروفگرین سٹاک سیریز کا ایک فن پارہ بعنوان’’میول‘‘ 81.4 ملین ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔

(جاری ہے)

کرسٹی نیلامی میں ایک اور مشہور فرانسیسی مصور ہنری متیسی کا 1923میں بنایا گئی آئل پینٹنگ80.75 ملین ڈالر میں نیلام ہوئی ان مصور کا گزشتہ ریکارڈ 49 ملین ڈالر کا ہے۔ مذکورہ نیلامی میں1905 میں مصور پبلو پکاسو کا ماسٹر پیس فن پارہ’’نوجوان لڑکی پھولوں کی ٹوکری کے ساتھ‘‘ 115 ملین ڈالر میں نیلام ہو کر نیا ریکارڈ قائم کر گیا۔ اس فن پارے کی پری سیل ویلیو100 ملین ڈالر رکھی گئی تھی۔ کرسٹی آکشن میں 1,600 اشیاء نیلامی کے لئے رکھی گئی ہیں جن کا 600 ملین ڈالر میں فروخت ہو جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ کرسٹی کی گزشتہ نیلامی میں لیونارڈو ڈی ونچی کی ایک پینٹنگ نی450.3 ملین ڈالر میں نیلام ہو کر تاریخی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :