ٹویوٹا کو مارچ اور اپریل کے دوران 23 بلین ڈالر کا خالص منافع حاصل

بدھ 9 مئی 2018 12:27

ٹویوٹا کو مارچ اور اپریل کے دوران 23 بلین ڈالر کا خالص منافع حاصل
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) جاپان کے کارساز ادارے ٹویوٹا کے خالص منافع میں مارچ اور اپریل کے دوران36.2 فیصد سے 2.49 ٹریلین ین کا اضافہ حاصل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ٹویوٹا سے جاری رپورٹ کے مطابق انھیں مارچ اور اپریل دو ماہ کے دوران ان کو2.49 ٹریلین ین (23 بلین ڈالر)خالص منافع حاصل ہوا ہے جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے 36.2 فیصد زیادہ ہے۔ٹویوٹا نے رواں سالکے مجموعی خالص منافع میں پندرہ فیصد کمی آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس عرصہ میں ان کی سیل میں ریکارڈ 29.3 ٹریلین ین رہی جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلی6.5 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :