زخمی فلسطینی کو ہلاک کرنے والا اسرائیلی فوجی رہا

بدھ 9 مئی 2018 12:27

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) فلسطین میں ایک زخمی کو سر میں گولی مار کر ہلاک کرنے والے اسرائیلی فوجی کو رہا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی زخمی کو سر میں گولی مار کر ہلاک کرنے والے فوجی کو اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے رہا کیا گیا ہے۔ ایک عدالت نے اس مجرم کو 18 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جس میں دو مرتبہ کمی کر دی گئی تھی۔ اس اسرائیلی فوجی کی اس وقت ایک ویڈیو بنا لی گئی تھی، جب وہ ایک حملہ آور زخمی فلسطینی کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر رہا تھا۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔