آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں پایا جانے والا بحران حل ہو گیا

سیکرٹری تعلیم کی علم دوستی ‘ ناظم اعلی تعلیمات سکولز اور تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کی کاوش کی وجہ سے ایڈہاک تقرریاں کر دی گئیں عوام الناس نے تعلیمی اداروں میں ایڈہاک تقرریاں کر کے اس بڑے مسئلے کو حل کرنے پر حکام بالا کو مبارکباد دی اور ان کا شکریہ ادا کیا

بدھ 9 مئی 2018 12:29

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں پایا جانے والا بحران حل ہو گیا-تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں عرصہ سے خالی آسامیوں کی وجہ سے تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار تھے جس کی وجہ سے طلبہ کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی تھی -کچھ عدالتی اور دیگر مسائل کی وجہ سے پی ایس سی ہو رہی تھی نہ ہی اساتذہ کی پروموشنز جس کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہو چکی تھی لیکن سیکرٹری تعلیم کی علم دوستی ‘ ناظم اعلی تعلیمات سکولز اور تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کی کاوش کی وجہ سے ایڈہاک تقرریاں کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں پایا جانے والا بحران ختم ہو گیا ہے موجودہ دور میں جہاں تعلیم کو اولیت دی جا نی چاہئے لیکن چند وجوہات کی بنا پر پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں تعلیم کا بہت بڑاحرج ہو رہا تھا اب اس مسئلے کو حل کر لیاگیا ہے جس پر عوام الناس نے سیکرٹری تعلیم‘ ناظم اعلی تعلیمات اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مسئلہ حل کرنے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہی-

متعلقہ عنوان :