کوٹلی کے نواحی علاقے چڑ ہوئی کے مقام پر مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص سمیت دو بچیاں جاں بحق ‘دوبچیوں سمیت ایک نوجوان زخمی

بدھ 9 مئی 2018 12:29

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) کوٹلی کے نواحی علاقے چڑ ہوئی کے مقام پر مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص سمیت دو بچیاں جاں بحق جبکہ دو بچیوں سمیت ایک نوجوان شدید زخمی واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ آئے مقامی افراد کے ہمراہ ملبے تلے ڈب کر جان بحق اور زخمی ہونے والوں کو نکال کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس چڑہوئی کی حدود ناڑاکوٹ کے مقام پر رشید نامی شخص کے مکان کی چھے گرنے سے ملبے تلے دب کرر شید ولد کرمداد اور انیسہ،انیتا دختر فرید موقع پر جان بحق جبکہ دانش اور ایمن اپنی بہن سمیت شدید زخمی ہو گئی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بروز بدھ صبح پانچ بجے پیش آیا اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس چرہوئی کے ایس ایچ او راجہ صداقت ہمراہ نفری موقعہ پر پہنچ آئے اور مقامی افراد کی مدد سے ملبے تلے دبے زخمیوں اور جان بحق ہونے والے افراد کو نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال چڑہوئی منتقل کیا جن میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔