فلم ’’زیرو‘‘ اور ’’کیدارناتھ‘‘کا باکس آفس پر ٹکرائو کا خطرہ ٹل گیا

بدھ 9 مئی 2018 12:32

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ اور سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’’کیدارناتھ‘‘کا باکس آفس پر ٹکرائو کا خطرہ ٹل گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’’کیدارناتھ‘‘ پہلی طے شدہ شیڈول کے مطابق 21دسمبر کو ریلیز ہونی تھی جس کا فلم ’’زیرو‘‘ سے باکس آفس پر ٹکرائو ہونا تھا لیکن اب میکرز نے فلم کی تاریخ آگے کر کے 30 نومبر کر دی ہے جس کے باعث دونوں فلموں میںہونے والا ٹکرائو ٹل گیا ہے۔