زخمی فلسطینی کو ہلاک کرنے کے جرم میں قید اسرائیلی فوجی کی رہائی

ْ18ماہ سزاسنائی گئی،بعدازاں عدالتی کمیٹی نے سزامیں نو ماہ کی کمی کردی،مدت پوری ہونے پر بری

بدھ 9 مئی 2018 12:32

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایک زخمی فلسطینی کے قتل میں قصور وار ٹھہرائے گئے اسرائیلی فوجی کو نو ماہ قید کی مدت پوری ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق عدلیہ نے ابتدائی طور پر فرانسیسی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی ایلور ایذریا کو 18 ماہ جیل کی سزا سنائی تھی۔

ایلور نے زمین پر زخمی حالت میں پڑے ہوئے عبدالفتاح الشریف نامی فلسطینی کے سر میں گولی مار کر اسے قتل کر دیا تھا۔عبدالفتاح نے چاقو سے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا تھا۔مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف گاڈی ایزنکوٹ نے مارچ میں ایلور کی سزا میں چار ماہ کی کمی کر دی تھی۔ بعد ازاں عدالتی کمیٹی نے سزا میں مزید کمی کا حکم جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :