پاک جاپان بزنس کونسل کے صدرراناعابد حسین کی وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو جاپان میں علاج کی پیشکش

بدھ 9 مئی 2018 12:32

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ دنیا بھر میں پاکستان کی بد نامی کا باعث بنا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق رانا عابد نے کہاکہ احسن اقبال انتہائی قابل احترام شخصیت کے حامل ہیں جنھیں ان کی قابلیت کی بنیاد پر عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،ان سے ہونے والی ملاقاتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی سوچ و فکرپاکستان کی معاشی ترقی اور اس میں بہتری پر مشتمل ہے ار ان سے مل کر اطمینان ہوتا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہترین ہاتھوں میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :