پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تعلیمی اداروں کو واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے حوالے سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی

بدھ 9 مئی 2018 12:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تعلیمی اداروں کو واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے حوالے سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی70 ہزار پرائیویٹ اور 60 ہزار سرکاری سکولوں کی انسپکشن شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نیتعلیمی اداروں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن کے ساتھ واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کی ہدایات کرتے ہوئیکہا گیا تھا کہ طلبہ کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ لگانے والے سکولز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ طلباء کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سکولز کی اولین ذمہ داری ہے جبکہ فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے پر طلبہ نل کا پانی پینے پر مجبور ہوتے ہیں جو کہ متعدد موذی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سکولز فیسوں کی مد میں طلباء سے صاف پانی فراہم کرنے کے چارجز بھی وصول کرتے ہیں۔دو روزہ انسپکشن کے بعد واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ لگانے والے سکولزکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری جرمانے کیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :