سرگودھا ضلع کچہری میں بارروم کی کھڑی توڑ کر پونے تین لاکھ کا سامان اڑا لیا گیا

بدھ 9 مئی 2018 12:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) سرگودھا ضلع کچہری میں بارروم کی کھڑی توڑ کر پونے تین لاکھ کا سامان اڑا لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار روم کی کھڑی توڑ کر ریفریجٹر،ایل ای ڈی، اے سی اور دیگر سامان اڑا لیا گیا۔

(جاری ہے)

نقصان کی مالیت پونے تین لاکھ روپے بتلائی جا رہی ہے۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملازم بارروم اختر علی اختر کی رپورٹ پر طاہر علی اور نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :