سرگودھا کے میڈیکل سٹور پر محکمہ صحت کا چھاپہ مالک فرار ہو گیا

بدھ 9 مئی 2018 12:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) سرگودھا کے میڈیکل سٹور پر محکمہ صحت کا چھاپہ مالک فرار ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر ثاقب جاوید نے رانا ٹاون میں عبدالرحمن کے میڈیکل سٹور پر چھاپہ مار کر غیرمعیاری ادوایات برآمد کر لیں تو مالک دوکان فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ جھال چکیاں نے ڈرگ انسپکٹر کی رپورٹ پر عبدالرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :