سرگودھا میں مال و دولت ڈبل کرنے کا لالچ دے کر نوسرباز خواتین نے گھر لوٹ لیا

بدھ 9 مئی 2018 12:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) سرگودھا میں مال و دولت ڈبل کرنے کا لالچ دے کر نوسرباز خواتین نے گھر لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق شہر کے علاقہ جوہر کالونی میں ظفر جاوید کے گھر آنے والی 2 نوسر باز خواتین نیظفر کی والدہ عابدہ بی بی سمیت گھریلو خواتین کو پیسے ڈبل کرنے کا جھانسہ دیا اور پھر اپنی مکاری دیکھاتے ہوئے ان سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئیں۔ پولیس تھانہ اربن ایریا نے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :