سرگودھا آپٹیکل ایسویسی ایشن کو شہر سے ضلع تک بڑھا دیا گیا

بدھ 9 مئی 2018 12:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) سرگودھا آپٹیکل ایسویسی ایشن کو شہر سے ضلع تک بڑھا دیا گیا اور تحصیلوں تک رکنیت سازی مہم کا آغاز کر کے نئے ممبران کو بھی ممبر شپ کارڈ دے دیئے گے۔جس کے لئے مقامی ہوٹل میں تقسیم ممبرشپ سرٹیفکٹ تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سنئیر ممبر محمد یوسف صدیقی نے کی۔اس موقع پر محمد شہزاد انصاری،شیخ محمد علی،غلام عباس بلوچ،شیخ نعیم طاہر،محمد یوسف صدیقی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عینک سازی کے فروغ اور اس شعبہ کے تحفظ کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائے گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ضلع بھر کے کسی عینک ساز کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور مرکز یا صوبہ سے جو کال دی جائے گی اس میں پھر اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کر کے ثابت کریں گے پاکستان بھر کے عینک ساز ایک قوت ہیں ان میں تاجر بڑا ہو یا چھوٹا سب انمول موتی ہیں جہنیں کبھی بکھرنے نہیں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجودہ صورتحال اور شعبہ عینک سازی پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے گے۔جس میں غیر فعال ممبران کو متحرک کرنے کے لئے رابطہ مہم کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔اس تقریب میں بھلوال، سلانوالی۔شاہپور، اور دیگر دیہی ممبران کو شیخ نعیم طاہر۔محمد یوسف صدیقی، غلام عباس بلوچ،محمد علی،شہزاد انصاری,ریخان خان نے ممبر شپ سرٹیفکٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :