سینئر فنکاروں نے اسٹیج ڈراموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی

بدھ 9 مئی 2018 12:56

سینئر فنکاروں نے اسٹیج ڈراموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) اسٹیج ڈرامہ کے بانی سینئر اداکاروں عرفان کھوسٹ ، خالد عباس ڈار ، انور علی ، جواد وسیم ، عرفان ہاشمی ، قوی خان ،نجم زیدی ، خالد معین بٹ ، عابد کشمیری ، خالد بٹ ، سہیل احمد اور اما ن اللہ نے اسٹیج ڈراموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی جبکہ چند ایک کو ڈرامہ پروڈیوسروں نے دانستہ طور پر کاسٹ کرنے سے گریز کرنا شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیج سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار اور تھیٹر کے بانیوں میں سے عرفان کھوسٹ ، قوی خان ، خالد عباس ڈار ،جواد وسیم ، سہیل احمد ، عرفان ہاشمی نے اسٹیج ڈراموں میں بڑھتی ہوئی ولگیرٹی کے پیش نظر اسٹیج ڈراموں میں کام کرنا ترک کردیا ہے جبکہ دیگر اداکاروں انور علی ، نجم زیدی ، خالد معین بٹ ، عابد کشمیری ، خالد بٹ اور اما ن اللہ کو اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروںنے دانستہ طور پر نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے اور اسی وجہ سے یہ فنکار آج کل تھیٹر سے کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔