ہم جوہری معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کی تائید اور ایران پر اقتصادی پابندیاں بحال کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں،سعودی وزیر خارجہ کے ٹوئیٹس

بدھ 9 مئی 2018 12:56

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ ہم جوہری معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کی تائید اور ایران پر اقتصادی پابندیاں بحال کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم ایران کی معاندانہ پالیسیوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ٹوئٹر پر اپنے دو علیحدہ بیانات میں سعودی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے پابندیاں ہٹائے جانے کے فیصلے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کارروائیوں اور ہمارے خطّے میں دہشت گرد جماعتوں کی سپورٹ میں اضافہ کیا جن میں حزب اللہ اور حوثی ملیشیا شامل ہے۔