امریکی عدالت کاکیلیفورنیا میں فروخت کی جانے والی روسٹڈکافی پرکینسرکا انتباہی لیبل درج کرنے کا حکم

بدھ مئی 13:00

امریکی عدالت کاکیلیفورنیا میں فروخت کی جانے والی روسٹڈکافی پرکینسرکا ..
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) ایک امریکی عدالت نے کیلیفورنیا میں فروخت کی جانے والی روسٹڈکافی پر کینسرکا انتباہی لیبل درج کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

لاس اینجلس کی جج ایلہو برل نے کیلی فورنیا میں کافی فروخت کرنے والی کمپنیز اسٹاک بیکس کارپوریشن، کیورگ گرین ماؤنٹین انکارپوریٹڈ اور پییٹ آپریٹنگ کمپنی سمیت دیگرکافی بنانے والی کمپنیوں نے انسانی صحت کو ملحوض خاطر نہیں رکھا کیونکہ کافی بینز کو روسٹ کرنے کے عمل کے دوران ایسے کیمیائی مادے پیدا ہوتے ہیں جوکینسر کا سبب بنتے ہیں۔

اس سے قبل تعلیمی اور ریسرچ کونسل اس انتباہ پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی کہ کمپنیز اپنی اشیاء پر لیبل چسپان کریں تاکہ لوگوں کو اس بارے آگاہی حاصل ہو۔ دوسری جانب کافی بنانے والے گروپ ایکریریڈائڈ نے دلیل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کافی کی تیاری کے دوران سو فیصد ایسے اجزاء شامل کئے جاتے ہیں جو قدرتی ہیں اور مضر صحت نہیں جبکہ سٹار بکس سمیت دوسری کمپنیوں نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ جاری ہونے کے بعد اس معاملے غور کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :