فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 13ارب 49 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

بدھ 9 مئی 2018 13:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 13ارب 49 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 20 ارب 92کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ضلع لاہور میں ترقیاتی کاموں کے لئے 30 کروڑ، اسلام آباد جی ایٹ ون میں وفاقی آڈٹ کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 90 کروڑ، اوکاڑہ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 10کروڑ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 10کروڑ، ضلع ملتان میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 9کروڑ، ضلع خضدار میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 16کروڑ، ضلع سرگودھا میں ترقیاتی کاموں کے لئے 29کروڑ 60 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جار ی کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :