ْپی ایس ڈی پی کے تحت صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئی46 کروڑ 16 لاکھ روپے جاری

بدھ مئی 13:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 46 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئی2 ارب 73کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سوات میں فروٹ ڈی ہائیڈریشن یونٹ کے لئی80 لاکھ، حب انڈسٹریل ٹریڈنگ سٹیٹ میں واٹر سپلائی سکیم کے لئے 7 کروڑ 27لاکھ، بوستان میں انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کے لئے 13 کروڑ 76لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :