پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثناء چیمہ کو کیسے قتل کیا گیا؟ حقیقت سامنے آ گئی

پنجاب فرانزک لیبارٹری نے اطالوی نژاد شہری ثناء چیمہ کو گلہ دبا کر قتل کرنے کی تصدیق کردی ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 9 مئی 2018 12:50

پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثناء چیمہ کو کیسے قتل کیا گیا؟ حقیقت سامنے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09مئی 2018ء) پنجاب فرانزک لیبارٹری نے اطالوی نژاد شہری ثناء چیمہ کو گلہ دبا کر قتل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق اطالوی شہریت کی حامل ثناء چیمہ کی فرانزک رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں منگووال میں مبینہ طور پر رشتے داروں کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثناء چیمہ کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق ثناء چیمہ کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ ثناء چیمہ کو قتل کیا گیا ہے۔ پنجاب فرانزک لیبارٹری نے اطالوی نژاد شہری ثناء چیمہ کو گلہ دبا کر قتل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ثناء چیمہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ثناء چیمہ کے والد، بھائی اور چچا کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ بعض ایسی دستاویز بھی  سامنے آئی تھیں کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ثنا چیمہ کئی روز نجی ہسپتال میں زیر علاج رہی۔ رشتے داروں نے بھی ثنا ء کو ہسپتال میں داخل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی طبعی موت واقع ہوئی جس کے ثبوت میں علاج معالجہ کے کاغذات بھی پیش کیے گئے تھے تاہم نجی ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز نے ثناء کے ہسپتال میں ایڈمٹ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ اپریل کو ثناء چیمہ کو ہسپتال لایا گیااور مقتولہ کو قے کی دوائی دے کر جلد ڈسچارج کردیا گیا تھا ،ْایسی خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ ثناء ہسپتال سے علاج کراتی رہی۔

ذرائع کے مطابق لڑکی کے والدین نے اطالوی سفارتخانے میں لڑکی کی طبعی موت کے کاغذات جمع کروائے تھے۔ عدالتی حکم پر ثناء چیمہ کی قبر کشائی کی گئی اور لاش سے نمونے لے کر فورنزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :