ایران کی جوہری معاہدے میں شامل دیگر ممالک سے مذاکرات کی خواہش

بدھ 9 مئی 2018 13:26

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایرانی جوہری معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری کے اعلان کے بعد ایران اس ڈیل میں شامل دیگر ممالک سے مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ ان ممالک میں جرمنی، فرانس، برطانیہ، روس اور چین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی صدر حسن روحانی نے یورینیم کی افزودگی کو دوبارہ فروغ دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔ صدر روحانی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ تہران کے خلاف متعدد مرتبہ ’دشمنی اور نفرت‘ کا اظہار کر چکے ہیں۔ روحانی یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران کے لیے یورپی یونین کا ردعمل ٹرمپ کے اعلان سے کہیں زیادہ اہم ہے۔