اسرائیلی وزیر اعظم روس کے اہم دورے پر روانہ ہو گئے

بدھ 9 مئی 2018 13:26

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے لیے روس روانہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم شام کی صورتحال کی وجہ سے حالیہ چند مہینوں میں متعدد مرتبہ صدر پیوٹن سے مٍلاقاتیں اور ٹیلی فون پر گفتگو کر چکے ہیں۔ اسرائیل شام میں ایران کے کردار کے حوالے سے بھی تحفظات رکھتا ہے۔ روس روانگی سے قبل نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ان کی پیوٹن سے ہر ملاقات اہم ہوتی ہے لیکن یہ خاص طور پر اہم ہے۔ روس اور اسرائیل نے شام میں کسی حادثاتی جھڑپ سے بچنے کے لیے ایک ہاٹ لائن بھی قائم کر رکھی ہے۔