ملائیشیا میں عام انتخابات، ووٹنگ کا سلسلہ جاری

بدھ 9 مئی 2018 13:26

کوالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ملائیشیا میں آج بدھ کو عام انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ووٹنگ کا سلسلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ان انتخابات میں ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کا مقابلہ برسراقتدار سیاسی اتحاد کے رہنما نجیب رزاق سے ہے۔ وزیر اعظم نجیب رزاق کو اپنے خلاف کرپشن کے الزامات کا سامنا بھی ہے۔ ان انتخابات میں حصہ لینے والے اہل ووٹروں کی تعداد قریب پندرہ ملین ہے۔ ملکی الیکشن کمیشن کے اندازوں کے مطابق الیکشن میں ووٹروں کی شرکت کی شرح85 فیصد تک ہو سکتی ہے۔