Live Updates

رمضان میں پانچوں نمازوں کے لیے معتمرین کو حرم شریف لانے کا ٹرانسپورٹ منصوبہ

دوہزار بسیں چلائی جائیں گی، 25لاکھ گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام ہوگا،گورنر مکہ کی زیرصدارت اجلاس

بدھ 9 مئی 2018 13:30

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) رمضان المبارک کے دوران پانچوں فرض نمازوں میں شرکت کے خواہشمند معتمرین کو حرم شریف لانے لیجانے کیلئے اسپیشل پروگرام تیار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی زیرصدارت اجلاس میں مرکزی حج کمیٹی نے کیا۔چارکروڑ معتمرین کو حرم شریف لایا لیجایا جائیگا۔ اس انتظام کے تحت حرم شریف کیلئے شٹل سروس ہوگی۔دوہزار بسیں چلائی جائیں گی۔ 25لاکھ گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام ہوگا۔ پیدل چلنے والوں کیلئے سایہ دار گزر گاہیں مختص ہونگی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات