ْپرائیویٹ سکول نیٹ ورک درگئی کے انتخابات مکمل ‘بلال خان صدر ‘سہیل خان جنرل سیکرٹری منتخب

بدھ 9 مئی 2018 13:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پرائیویٹ سکول نیٹ ورک پی ای این تحصیل درگئی ضلع ملاکنڈ کے انتخابات مکمل ہوگئے۔بلال خان صدر جبکہ سہیل خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسرے عہدیداروں میں نائب صدرشاہ ولی خان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری لعل زادہ ،فنانس سیکرٹری یارمحمد،ڈپٹی فنانس سیکرٹری آفتاب احمدجبکہ محمدطاہر کو سوشل میڈیا انچارج مقرر کیا گیا پرائیویٹ سکول نیٹ ورک پی ای این تحصیل درگئی ضلع ملاکنڈکا اجلاس ضلعی جنرل سیکرٹری محمدزمان کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی صوبہ خیبرپختونخواہ کی جانب سے پرائیویٹ سکولوں کو درپیش مسائل اور پشاورہائی کورٹ کے فیصلے کے بارے میں تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔اجلاس میں پشاورہائی کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔