عوامی نیشنل پارٹی نے سالہاسال جدوجہد ، قربانیوں اور دن رات کی محنت کے بعد پختونوں کو الگ پہچان اور نام دیا ،مقررین

بدھ مئی 13:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء)عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ کے زیر اہتمام جشن پختونخوا کے موقع پر ایک روزہ سیمینار اور جشن حجرہ نیک عمل خان (مرحوم ) سخاکوٹ میں منعقد ہوا جس سے ضلعی صدر شفیع خان ، تحصیل صدر درگئی مسافر خان ، صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر حاجی محمد حسن ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ساجد حسین مشوانی ، ملگری اٴْستاذان کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید محمود اورعلی خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی صدر شفیع خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے سالہاسال جدوجہد ، قربانیوں اور دن رات کی محنت کے بعد پختونوں کو الگ پہچان اور نام دیا ہے اور ان کے لئے صوبہ پختونخوا کا نام حاصل کیا ہے ۔قائدین نے پختونوں کے حقوق ،پہچان اور نام کے لئے شروع کی گئی جنگ نہیں چھوڑی۔ مقررین نے کہا کہ پختونوں کو الگ پہچان اور نام دلانا خان عبد الغفار خان اور خان عبد الولی خان کا خواب اور ارمان تھا جو کہ ان کے بیٹے اور نواسے نے پورا کردیا ہے۔