فیصل آباد ،ْ مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،

4 مسافر جاں بحق ،ْسات زخمی ،ْ تین کی حالت تشویشناک پولیس نے مرنے والوں کی لاشیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا

بدھ 9 مئی 2018 13:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) فیصل آباد میں ساہیانوالہ کے قریب موٹر وے پر ایک بس ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد انٹرچینج کے قریب موٹروے پر حادثہ اٴْس وقت پیش آیا جب ملتان سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں بس کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ،ْ اس میں سوار 11 مسافر زخمی ہوئے، جن میں سے 4 زخمی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

باقی 7 زخمیوں میں سے 3 کو انتہائی تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال اور ایک زخمی کو فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ،ْ 3 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے دی گئی۔دوسری جانب پولیس نے مرنے والوں کی لاشیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔