جھنگ کے قریب حویلی بہادر شاہ میں 1230 میگا واٹ کے پاور پلانٹ نے مکمل طور پر کام شروع کر دیا

بدھ مئی 13:39

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) جھنگ کے قریب حویلی بہادر شاہ میں 1230 میگا واٹ کے پاور پلانٹ نے مکمل طور پر کام شروع کر دیا۔ یہ دنیا میں توانائی کے تبادلے کی سب سے زیادہ شرح والا کمبائنڈ تھرمل پاور پلانٹ ہے ،ْ31 ماہ میں مکمل کیے جانے والے تھرمل پاور میں توانائی کی منتقلی کی شرح 62 اعشاریہ5 ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

پلانٹ کے چیف ایگزیکٹو راشد سیال نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جدید تھرمل پاور پلانٹس میں توانائی کے تبادلے کی شرح 50 سے 55 فیصد تک ہوتی ہے ،ْتھرمل ٹربائینز بنانے والی کمپنیاں بھی توانائی کے تبادلے شرح 61 فیصد تک بتاتی ہیں۔

راشد سیال کا کہنا تھا کہ وہ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ میں توانائی کے تبادلے کی شرح 62 اعشاریہ5 فیصد تک حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :