بنوں ،ْزلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہوکر بھاگنے پر 11 طلباء زخمی

بدھ 9 مئی 2018 13:41

بنوں ،ْزلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہوکر بھاگنے پر 11 طلباء زخمی
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) بنوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہوکر بھاگنے پر 11 طلباء زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بنوں کے ایک گورنمنٹ مڈل اسکول میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہوکر بھاگنے کی کوشش میں دھکم پیل سے 11 طلباء زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹانچی بازار کے گورنمنٹ مڈل اسکول میں آنے والے زلزلے سے خوف زدہ ہوکے طلباء بھاگنا شروع ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کئی طلباء سیڑھیوں پر دھکم پیل کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمی طلباء کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بنوں منتقل کردیا جہاں بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :