عدلیہ کو گالیاں دینے والے ن لیگی رہنماؤں کی عقل ٹھکانے آ گئی

جج صاحب ہمیں معاف کردیں، ہم شرمندہ ہیں، ہم آپ سے بھی معافی مانگتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے بھی توبہ کرتے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 9 مئی 2018 13:39

عدلیہ کو گالیاں دینے والے ن لیگی رہنماؤں کی عقل ٹھکانے آ گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09مئی 2018ء) عدلیہ مخلاف تقاریر کرنے والے ایم این اے شیخ وسیم اختر نے عدالت میں معافی مانگ لی۔ اور کہا کہ جج صاحب ہمیں معاف کردیں، ہم شرمندہ ہیں، ہم آپ سے بھی معافی مانگتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے بھی توبہ کرتے ہیں"۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور میں عدلیہ مخالف تقاریر پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔کمرہ عدالت میں ملزمان کی عدلیہ سے متعلق نا زیبا گفتگو کی ٹیپ چلا دی گئی۔

عدالت میں ایم این اے شیخ وسیم اختر ، ایم پی اے نعیم صفدر ، ایازاحمد اور دیگر لیگی رہنما پیش ہوئے۔ملزمان کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔عدالت میں دوران سماعت کہا گیا کہ آپ جو یہ ملزمان یہاں کھڑے ہیں یہ کچھ کہنا چاہتے ہیں تو ملزمان نے کہا کہ جی ہاں ہم آپ کے بچے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم نے عدلیہ بحالی کے لیے جیل کاٹی۔

ہمیں معاف کیا جائے۔ملزمان کا کہنا تھا کہ جج صاحب ہمیں معاف کردیں، ہم شرمندہ ہیں، ہم آپ سے بھی معافی مانگتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے بھی توبہ کرتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ جو کچھ عدالت میں آپ سے متعلق چلایا گیا کیا آپ اس کی تردید کر سکتے ہیں توایم این اے شیخ وسیم نے جواب دیا کہ ہم شرمندہ ہیں۔ہمارے پاس کوئی جواب نہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخلاف تقاریر کرنے والے ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ 11 مئی کو عدلیہ کے خلاف نا زیبا گفتگو کرنے والے ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گا۔واضح رہے کہ قصور میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم اختر اور رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر نے عدلیہ مخلاف تقاریر کی تھیں۔اور عدلیہ مخلاف نعرے بھی لگائے گئے۔ان سیاسی رہنماؤں نے نہ صرف خود عدلیہ۰ مخلاف نعرے لگائے بلکہ ریلی میں شریک لوگوں سے بھی نعرے لگوائے۔