مردم شماری میں کراچی میں ڈیڑھ کروڑ افراد کی آبادی کم ظاہر کی گئی ہے‘ شیخ صلاح الدین

بدھ 9 مئی 2018 14:08

مردم شماری میں کراچی میں ڈیڑھ کروڑ افراد کی آبادی کم ظاہر کی گئی ہے‘ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کہا ہے کہ مردم شماری میں کراچی میں ڈیڑھ کروڑ افراد کی آبادی کم ظاہر کی گئی ہے‘ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو کم از کم تین اعزازیے دیئے جائیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں شیخ صلاح الدین نے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ہمارے فارن ریزرو کم اور برآمدات میں بھی کمی ہوگئی ہے۔

حکومت کو براہ راست ٹیکسوں میں کمی کرنا چاہیے تھی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے جس حلقے سے الیکشن لڑنا ہے وہاں پر کام شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی خودمختاری کے بعد معاملات صوبوں میں پھنس گئے ہیں۔ مردم شماری میں ہمارے ڈیڑھ کروڑ لوگ کم دکھائے گئے۔ حقوق دیں تو صوبے کی آواز نہیں آئے گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اور دیگر رہنمائوں کو ایف آئی اے انکوائری کے لئے اسلام آباد طلب کر رہی ہے ان سے کوئی انکوائری کرنی ہے تو کراچی میں کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین نے پانچ سال بھرپور تعاون کیا ہے ان کے لئے حکومت کم از کم 3 اعزازیے دے۔