نامساعد حالات کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا آئینی مدت پوری کرنا خوش آئند ہے، عالیہ کامران

بدھ مئی 14:08

نامساعد حالات کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا آئینی مدت پوری کرنا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) جے یو آئی (ف) کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے کہا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کی جو خوش آئند ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں بجٹ 2018-19ء پر بحث کے دوران عالیہ کامران نے کہا کہ حکومت کامیابی سے مدت پوری کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسمبلی نے دہشت گردی‘ دھرنے‘ سیاستدانوں کی نااہلی‘ منتخب وزیراعظم کی نااہلی کے باوجود معیشت نے یہ سب برداشت کیا، ان حالات میں ایسا ہی بجٹ دیا جاسکتا تھا، بجٹ ایک آئینی تقاضا پورا کرنا ہے، بعض نادان اپنی حرکتوں سے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سیاسی نظام میں بے جا مداخلت بھی مسائل کی ایک وجہ ہے۔

معاشرہ نظام کے ساتھ بڑی چھیڑ چھاڑ برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے عوام کو سہولیات دینی ہیں تو اس نظام کو چلنے دیں پھر بہتر بجٹ بھی آئیں گے اور مسائل حل ہوں گے۔