ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے ہوائی اڈوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا وعدہ پورا کیا جائے‘ امیر اللہ مروت

بدھ مئی 14:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کرنل (ر) امیر اللہ مروت نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے ہوائی اڈوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا وعدہ پورا کیا جائے‘ سی پیک میں ضلع لکی مروت‘ بنوں‘ ٹانک کو ترجیح دی جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں بجٹ 2018-19ء پر بحث کے دوران کرنل امیر اللہ مروت نے کہا کہ وزیر دفاع نے آپریشن ردالفساد کو کامیابی قرار دیا ہے، یہ فوج کی کامیابی ہے۔

ووٹ کی عزت ہونی چاہیے‘ سابق وزیراعظم نے بنوں میں جلسے میں اعلان کیا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے ہوائی اڈوں کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے تاہم یہاں سے اندرون ملک بھی پروازیں بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں مغربی روٹ کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ لکی مروت‘ بنوں‘ ٹانک کو ترجیح دی جائے ان علاقوں کو گیس دی جائے۔