Live Updates

وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالبات زر پر پی ٹی آئی کی طرف سے جمع کرائی گئی کٹوتی کی تحاریک واپس لے لی گئیں

بدھ 9 مئی 2018 14:09

وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالبات زر پر پی ٹی آئی کی طرف سے جمع کرائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالبات زر پر پی ٹی آئی کی طرف سے جمع کرائی گئی کٹوتی کی تحاریک واپس لے لی گئیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں پر کٹوتی کی تحاریک جمع کرائی تھیں جو ہم نے واپس لے لی ہیں کیونکہ ہمارا موقف ہے کہ ہم پورے سال کے بجٹ کو تسلیم ہی نہیں کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے تو سرے سے کٹوتی کی تحاریک جمع ہی نہیں کرائی تھیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات