سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی مدت سماعت میں توسیع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ مئی 13:50

سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی مدت سماعت میں توسیع کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مئی 2018ء) : سپریم کورٹ آف پاکستان نے شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں زیر سماعت ریفرنسز کی مدت سماعت میں توسیع کر دی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج نے سپریم کورٹ میں ریفرنسز کی مدت سماعت میں توسیع کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ ابھی تک ٹرائل مکمل کیوں نہیں ہوا؟ آپ نے تو کہا تھا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے 2 ماہ کا وقت درکار ہے۔ عدالت میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث بھی موجود تھے۔ عدالت نے احتساب عدالت کےجج کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ریفرنسز کی مدت سماعت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ، سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو 9 جون تک ٹرائل مکمل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔