"ماں تجھے سلام"، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن اتوار کو منایا جائے گا

بدھ 9 مئی 2018 14:22

فیصل آباد۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں " ماں تجھے سلام" کے عنوان سے ماؤں کا عالمی دن (ورلڈ مدرز ڈی) 13مئی بروز اتوارکو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں ماؤں کی عظمت کا اعتراف کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق 1967ء سے ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک میں ماؤں کی عظمت ، ان کی اہمیت و افادیت، ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے ورلڈ مدرز ڈے منایا جاتا ہے۔ مذکورہ دن کے سلسلہ میں الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی پروگرامات نشر کئے جائیں گے جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خصوصی مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کرے گا۔