غیر نمونہ و مشکوک نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع

بدھ 9 مئی 2018 14:22

فیصل آباد۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد کی خصوصی ہدایت پر بغیر نمبر پلیٹ ، اپلائیڈ فار ، غیر نمونہ ، مختلف ناموں ، مختلف رنگوں ، سرکاری مشابہت و مشکوک شکل و صورت کی حامل پلیٹس والی موٹر سائیکلوں ، کاروں ، ہائی لکس ڈالوں اور ڈبل کیبن گاڑیوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت ترین کار وائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ کالے شیشوں ،ٹنٹڈ گلاسز ، بلیک سکرینز اور مدھم شیڈز والی گاڑیوں کے مالکان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر کالے شیشے ہٹا لیں بصورت دیگر ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ذرائع نے بتا یا کہ قبل ازیں متعدد بار عوام الناس کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے لیکن انہوںنے حکومتی ہدایات پر خاطر خواہ انداز میں عمل نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اب تمام افراد کو حتمی و ارننگ جاری کی گئی ہے اور تمام ٹریفک وارڈنز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بغیر نمبر پلیٹ ، اپلائیڈ فار ، غیر نمونہ ، مختلف ناموں ، مختلف رنگوں ، سرکاری مشابہت و مشکوک شکل و صورت کی حامل موٹر سائیکلوں ، کاروں ، ہائی لکس ڈالوں اور ڈبل کیبن گاڑیوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت کارروائی کریں اور ایسی گاڑیوں کے چالان کرنے سمیت انہیں قریبی تھانوں میں بند کرنے سے بھی گریز نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :