ٹریفک وارڈنز کومسافر بردار گاڑیوں میں مقررہ کرائے ناموں پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

بدھ مئی 14:22

فیصل آباد۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) ٹریفک وارڈنز کومسافر بردار گاڑیوں میں مقررہ کرائے ناموں پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ ٹریفک وارڈنز اپنے اپنے روڈز پر مسافر گاڑیوں کی اچانک چیکنگ کرکے مسافروں سے کرایوں کے بارے میں دریافت کریں اور اگر کسی جگہ پر اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایت ملے تو متعلقہ گاڑی کاچالان کرنے سمیت اسے بھاری جرمانہ بھی کیاجائے اور گاڑیوں میں کرائے نامے بھی آویزاں کروائے جائیں تاکہ مسافروں کو کرایوں کے بارے میں علم ہو سکے۔

چیف ٹریفک آفیسر فیصل آبادآفس کے ترجمان نے کہا کہ نئے منصوبہ کے تحت شہر بھر میں تمام ٹریفک وارڈنز مختلف مقامات پر مسافر بردار گاڑیوں کو روک کر پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے جاری کردہ کرایہ ناموں کی لسٹیںچیک اور مسافروں سے استفسار کریں گے اور مقرر کردہ نئی ترمیم شدہ لسٹوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے تحت گاڑیوں کی بندی اور زائد کرایہ وصول کرنے والی دفعات کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی علاقہ میں زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایت موصول ہوئی تواس کی ذمہ داری اس علاقہ کے ٹریفک سیکٹر انچارج پر ہو گی۔ دریں اثناء سی ٹی او نے اس حوالے سے گاڑیوںکے مالکان اور انتظامیہ کو بھی خبردار کیاکہ وہ مقررہ کرایہ جات کے مطابق مسافروں سے کرایہ جات وصول کریںبصورت دیگر کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری ٹریفک پولیس کے ٹال فری نمبر 1915 اور18 پر کال بھی کر سکتے ہیں جس کا بھر پوراور فوری فیڈبیک دیا جائیگا۔