کاشتکاروں کو نئی ترقی دادہ قسم باسمتی 515 کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 9 مئی 2018 14:22

فیصل آباد۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے پنجاب میں باسمتی اقسام کا کاشتی رقبہ بتدریج کم ہونے کے باعث باسمتی کی ترویج کیلئے کاشتکاروں کو نئی ترقی دادہ قسم باسمتی 515 کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار مذکورہ قسم کاشت کرکے بھرپور پیداوار حاصل کرسکتے ہیں اور اس سے جہاں ملکی غذائی ضروریات پوری ہوںگی وہیں اضافی پیداوار برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایاجاسکے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکار 20 مئی سے قبل دھان کی پنیری کاشت نہ کریں کونکہ دھان کے تنے کی سنڈیاں موسم سرما میں مڈھوں میں سرمائی نیند سو کر گزارتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ روشنی کے پھندوں سے حاصل کردہ اعداد وشمار کے مطابق تنے کی سنڈیو ں کے پروانے زیادہ تر اپریل کے آخر اور مئی کے شروع میں نکلتے ہیں اور اس دوران دھان کی پنیری کاشت کی گئی ہو تو پروانے ان پر انڈے دے کر اپنی نسل کا آغاز کرد یتے ہیں جس سے فصل تباہ ہو جاتی ہے۔انہوںنے توقع ظاہر کی کہ کاشتکار ماہرین زراعت کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :