کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت چھوٹی کیاریوں میں اگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی دینے کی ہدایت

بدھ 9 مئی 2018 14:22

فیصل آباد۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت چھوٹی کیاریوں میں اگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی دینے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ گھریلو صارفین کچن گارڈننگ کے تحت چھوٹی جگہوں پر اگائی گئی سبزیوں کو کھلاپانی دینے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح کیاریوںکو نقصان پہنچ سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نرسری کے ذریعے لگائی جانیوالی سبزیات جالی یا ململ کی چھوٹی ٹنل بنا کر اس میں کاشت کی جائیںتاکہ ننھے منے پودوں کو پرندوں ، کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ جڑی بوٹیاں فصل کی خوراک ، پانی اور روشنی میں حصہ دار بننے کے ساتھ ساتھ بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے پھیلائو میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں لہٰذا ان کا بروقت تدارک ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ جڑی بوٹیوں کو گوڈی کے ذریعے آسانی سے ختم کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :