فلم ’’102ناٹ آئوٹ‘‘ نے ریلیز کے پانچ دنوں میں 22.50 کروڑ روپے کما لئے

بدھ مئی 14:24

فلم ’’102ناٹ آئوٹ‘‘ نے ریلیز کے پانچ دنوں میں 22.50 کروڑ روپے کما لئے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور رشی کپور کی فلم ’’102ناٹ آئوٹ‘‘ نے ریلیز کے پانچ دنوں میں 22.50 کروڑ بھارتی روپے کما لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابقہدایتکار اومیش شکلا کی4مئی کو ریلیز ہونے والی فلم ’’102ناٹ آئوٹ‘‘ نے ریلیز کے پانچ دنوں میں 22.50 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم نے پہلے دن 3.52کروڑ، دوسرے دن5.53کروڑ، تیسرے دن7.60کروڑ، چوتھے دن 3.02اور پانچویں دن 2.83کروڑ کمائے ہیں جو مجموعی طور پر 22.50کروڑ روپے ہے۔ فلم کی کہانی باپ اور بیٹے کے رشتے کے گرد گھومتی ہے۔

متعلقہ عنوان :