Live Updates

عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ حاصل ہے

پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے لوگ کون ہیں اور ہوا کا رُخ کیا ہے؟ معروف صحافی نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 مئی 2018 14:16

عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ حاصل ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں لوگ شامل ہو رہے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ یہ لوگ ہوا کا رُخ دیکھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ووٹ ڈالنے والے ہی ہوا کا رخ متعین کریں گے ۔ جو لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں یہ لوٹے ہیں جو ہر پارٹی میں جاتے رہے ہیں۔

یہ محض جاگیردارانہ سیاست جانتے ہیں،یہ ہر پارٹی میں جاتے رہے ہیں۔ ان کو صرف ایک ہی سیاست آتی ہے اور وہ اسٹیبلشمنٹ کی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکینیکی طور پر ہوا کا رخ ٹھیک ہے۔ کیونکہ اگر عمران خان کو اسسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ حاصل ہے۔ دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو نواز شریف کے لوگ عدلیہ کے ذریعے نا اہل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عارف نظامی کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب اسٹیبلشمنٹ کے امیدوار کے طور پر ابھر رہے ہیں۔

عمران خان انتخابی لوگوں کو اپنی پارٹی میں اکٹھا کر رہے ہیں۔ عام طور پر یہ کہا جا رہا ہے کہ کچھ بھی ہو نواز شریف کو نہیں آنے دینا ، یہ ایک بیانیہ ہے ، اسٹیبلشمنٹ کے اُمیدوار ایسے ہی سوچتے ہیں، اسی لیے اس وقت سب کو ہوا کا رُخ عمران خان صاحب ہی لگ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے متعدد لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، گذشتہ روز جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں نے بھی پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا فیصلہ کیا جس کا باقاعدہ اور حتمی اعلان آج ہونے کا امکان ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت ہوا کا رُخ عمران خان بنے ہوئے ہیں، یہ تمام وہ سیاسی رہنما ہیں جو الیکشن سے قبل ہوا کے رُخ کا تعین کرتے ہیں اور پھر اسی پارٹی میں شامل ہوجاتے ہیں جس کے الیکشن جیتنے کے چانسز زیادہ ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات