مکی آرتھر اور انضمام نے آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ کیلئے 11 کھلاڑیوں کی فہرست تیارکرلی

ڈبلن میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 5 بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی ،ْذرائع

بدھ مئی 14:33

نارتھمپٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) نارتھمپٹن میں مکی آرتھر، سرفراز احمد اور انضمام الحق نے مل کر جمعے سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے 11 کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈبلن میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 5 بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولرز محمد عامر، محمد عباس اور راحت علی کے علاوہ بولنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف اور لیگ اسپنر شاداب خان میچ میں شریک ہوں گے۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز اظہر علی کے ساتھ امام الحق کریں گے ،ْ حارث سہیل ون ڈاؤن پر آئیں گے ،ْ چوتھے نمبر پر اسد شفیق اور پانچویں نمبر پر بابر اعظم آئیں گے۔کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد چھٹے نمبر پر کھیلیں گے ،ْ پاکستان ان ہی 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتریگا جس نے نارتھمپٹن شائر کو 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :