دہلی ڈیئر ڈیولز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں فیروز شاہ کوٹلہ، نئی دہلی کے مقام پر کل مد مقابل ہونگی

بدھ 9 مئی 2018 14:33

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) انڈین پریمیئر لیگ میں کل جمعرات کو دہلی ڈیئر ڈیولز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں فیروز شاہ کوٹلہ، نئی دہلی کے مقام پر مد مقابل ہونگی تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل لیگ کے 42 ویں میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور سن رائزرز حیدرآبادکی ٹیمیں نئی دہلی میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم کی اب تک لیگ میں کارکردگی شاندار ہے یہ ٹیم اب تک کھیلے اپنے دس میچوں میں سے سب سے زیادہ آٹھ جیت کر 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے۔

دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم اب تک 10 میچ کھیل چکی ہے جبکہ وہ اپنی مایوس کن کارکردگی کے باعث 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے آٹھویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ 27 مئی کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :